فیصل آباد‘مختلف حادثات میں 2 افراد چل بسے

گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی

پیر 23 نومبر 2020 15:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) مختلف حادثات میں 2 افراد چل بسے‘گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی‘جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو گولی مار دی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق فتح آباد کا رہائشی 31سالہ بابر ولد اسلم پائوں پھسلنے سے گھر کی چھت سے فرش پر آگرا جسے سر میں شدید چوٹ لگنے کے باعث الائیڈ ہسپتال داخل کرایاگیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا‘علاوہ ازیں ماموں کانجن کا رہائشی 55سالہ خادم ولد امیر بھی حادثے میں زخمی ہوکر ہسپتال میں دم توڑگیا‘جڑانوالہ کی رہائشی 28سالہ بشریٰ بی بی زوجہ طارق نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر الائیڈ ہسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں کی جان بچانے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں ساہیوال کی بستی باوا والی کے 35سالہ الطاف ولد وریام کو گھر میں جھگڑے پر اسکے چھوٹے بھائی نے گولی مار دی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں