کیری ڈبہ اور ٹریکٹرٹرالی کے مابین تصادم میں ایک شخص جاں بحق،4 افراد زخمی

بدھ 2 دسمبر 2020 14:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) پولیس تھانہ سٹی تاندلیانوالہ فیصل آباد کے علاقہ میں بدھ کے روز کیری ڈبہ اور ٹریکٹرٹرالی کے مابین تصادم میں ایک شخص ملک گوگا ساکن اقبال کالونی جاں بحق اور4 افراد ابوبکر،ارسلان،وقارعلی،معین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور جاں بحق و زخمیوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق کیری ڈبہ میں سوار افراد تاندلیانوالہ سے فیصل آباد کی جانب جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آ گیاتاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں