مکوآنہ، گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ،ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالے 2 افراد ہسپتال میں چل بسے

ہفتہ 27 فروری 2021 15:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی جبکہ ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے 2 افراد ہسپتال میں چل بسے، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گھریلو جھگڑوں سے تنگ لالیاں کی رہائشی شادی شدہ 35 سالہ خاتون عابدہ زوجہ منیر نے زہریلی گولیاں نگل لیں، حالت غیر ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ مختلف ٹریفک حادثات میں بری طرح زخمی ہو کر ہسپتال لائے جانے والے 66 ج ب کا رہائشی 36 سالہ ظفر ولد اعجاز اور لنڈیانوالہ کے علاقہ میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر زخمی ہونے والا 24 سالہ کرامت ولد نذیر احمد کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں