فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح1فیصد پر آگئی،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید16نئے کیس رپورٹ ہوئے،ترجمان ڈی ایچ اے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:50

فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح1فیصد پر آگئی،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید16نئے کیس رپورٹ ہوئے،ترجمان ڈی ایچ اے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) فیصل آباد میں کورونامریضوں کی پازیٹو شرح1فیصد پر آ گئی اور حالیہ24گھنٹوں میں کوروناکے مزید16نئے پازیٹومریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1033اور ایکٹو کیسز کی تعداد239 ہو گئی ہے نیزالائیڈ ہسپتال میں اس وقت کووڈ۔19کے55،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 19اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 8مریض داخل ہیں اسی طرح133کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمدنے جمعہ کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران1556افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1540افرادکے ٹیسٹ نیگیٹواور16افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی کل تعداد1033 اور ایکٹو کیسز کی تعداد239 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ19کے25405مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ19کے55، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 19اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 8مریض داخل ہیں۔انہوںنے بتایاکہ اس وقت کووڈ کے کنفرم133مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈکے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 402 بیڈز مختص ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 200، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں 26 وینٹی لیٹرز سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتالوں میں مجموعی طور پر47وینٹی لیٹرزموجود ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ،ڈی ایچ کیو و جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کووڈکے ممکنہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز وادویات وافرمقدار میں دستیاب ہیں تاہم پھر بھی احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ضروری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں