ڈی ایس پی ملک محمد امین کی زیرِنگرانی پٹرولنگ پولیس فیصل آبادکا ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن‘ ملزم سے ایک کلاشنکوف اور 15 گولیاں برآمد

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:58

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) فیصل آباد: ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد مرزا انجم کمال کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک محمد امین کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پوسٹ کھدروالا کے بلال مجاہد ASI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی ملزم محمد نعیم ولد محمد سلیم سے 01کلاشنکوف ور 15گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر دیا ہے جبکہ پٹرولنگ پوسٹ۔

(جاری ہے)

دیگر کاروائیوں میں تیز رفتاری و جان لیوا ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں 07افراد،پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری اور ناقص گیس سیلنڈر کا ستعمال کرنے پر01اور غیر قانونی جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں 02افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کر دیا۔ اس موقع پرڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ملک محمد امین نے پٹرولنگ پوسٹ کھدر والاکی ٹیم کو سراہتے ہوئے بہترین کارکردگی مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں