سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سوئی سدرن نے عوام پر بجلیاں گر ادیں

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:59

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) سوئی سدرن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی ہے۔اوگرا نوٹس کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 58 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافہ رواں مالی سال یکم جولائی سے مانگا گیا ہے، درخواست رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کے لیے دی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق رواں مالی سال ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 18 ارب 39 کروڑ روپے ہے، گیس کی اوسط قیمت 838 روپے 30 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے، گیس کی موجودہ اوسط قیمت 779 روپے 88 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔سوئی سدرن کی درخواست پر سماعت 6 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں