فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلاء کی ہڑتال

جمعرات 15 نومبر 2018 17:39

فیصل آباد۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) فیصل آبادبار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے جمعرات کے روز وکلاء نے مکمل احتجاجی ہڑتال کی اور کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا جبکہ عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ بھی کیا گیا نیز وکلاء کی جانب سے ضلع کونسل چوک میں احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا جہاں وکلاء کی بڑی تعداد موجود رہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے سینئر ممبران کا اجلاس زیر صدارت امجد حسین ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں سیکرٹری کے فرائض چوہدری محمد ر و ہیل، ظفر کینتھ ایڈووکیٹ نے سر انجام دیئے ۔ اس موقع پر سینئر وکلاء چوہدری محمد اکرم خاکسار ،چنگیز احمد خاں کاکڑ ، محمد جاوید اعوان ایڈوکیٹ ممبران پنجاب بار کونسل، چوہدری محمد صغیر، چوہدری سلیم جہانگیر چٹھہ، سابق صدور بار ،سینئر ممبران بار ،چوہدری امتیاز احمد لونا اور دیگر سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک فیصل آباد میں ہائی کورٹ کا بنچ قائم نہیں ہو جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں