ملک میں معاشی استحکام لانے اور اداروں کو فعال کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں،فرخ حبیب

پیر 19 نومبر 2018 22:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے اور اداروں کو فعال کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے اور ایسی پالیسیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جن سے عوامی مسائل بلا رکاوٹ حل ہوںاوربلا امتیاز شہریوں کی حکومت تک رسائی ممکن ہو سکے۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ای گورننس سے اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی گی اور میرٹ اور شفافیت کی وجہ سے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہوگا ۔قومی دولت لوٹنے والے ملک و قوم کے وفا دار نہیں ہو سکتے اور عوام نے جس طرح انتخابات میں ان عناصر کو رد کیا ہے اسی طرح ان کے سیاسی ہتھکنڈے آئندہ بھی ناکام ہوںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پائیدار پالیسیاں مرتب کر رہی ہے۔ تعلیم، صحت اور پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ شہروں، قصبوں اور گائوں کے مکینوں کیلئے صاف پانی کی مستقل فراہمی کا پراجیکٹ لا رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں کا معیار اچھے تعلیمی اداروں کے برابر لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس حقیقی ترقی کے منصوبے لائیں گے، عوام جلد تبدیلی محسوس کریں گے۔ ہیلتھ پراجیکٹس کا دائرہ کار دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک وسیع کریں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں