آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں تقریب کل ہوگی

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں تقریب کل ہفتہ کو شام 5بجے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر(مین گیٹ پر)منعقد ہوگی،ڈویژنل کمشنرآصف اقبال چوہدری،آر پی او غلام محمود ڈوگر،ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر،سی پی او اشفاق احمد خاں، ارکان اسمبلی،یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈائریکٹر آرٹس کونسل اور ڈویژنل ضلعی وپولیس افسران شریک ہونگے،تقریب کے دوران مختلف سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات،این جی اوز کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجودہونگے،اس موقع پر آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن اور پھول رکھے جائیں گے جبکہ سکائوٹس شہداء کو سلامی پیش کریںگے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں