فیصل آباد، ایس پی سی آئی اے کے اعزاز میں پولیس لائن کمپلیکس میں الوداعی تقریب کا انعقاد

منگل 23 اپریل 2019 23:15

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) سی پی او فیصل آباداشفاق احمد خان کی طرف سے ایس پی سی آئی اے حاجی جاوید انورکو محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے کی صورت میں چارج چھوڑنے سے قبل پولیس لائن کمپلیکس میں مختصر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا ۔تقریب میں سی پی او فیصل آبا دکے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل الرحمن،ایس پی لائل پور ٹاون تنویر احمد ،ایس پی مدینہ ٹاون محمد اکمل،ایس ڈی پی اوز صاحبان ،پی آر او ٹو سی پی او انسپکٹرعامر وحید و دیگر افسران و ملازمان موجود تھے۔

(جاری ہے)

سی پی اوفیصل آباد نے ایس پی سی آئی اے حاجی جاوید انورکی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے ایماندار آفیسر کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اس موقع پر ایس پی سی آئی اے حاجی جاوید انورنے کہاکہ میرا فیصل آباد کا دورانیہ بہت اچھااور یادگار رہا ،یہاں کے لوگوں سے بہت محبت اور افسران سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،خاص طور پر سی پی او فیصل آباد اشفاق احمد خان نے جدید تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کو دیا ،میں فیصل آباد کی تعیناتی کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں بیان کرونگا۔سی پی او فیصل آبا د نے ایس پی سی آئی اے حاجی جاوید انورکو گلدستہ اور یادگار ی شیلڈ دیتے ہوئے نیک دعائوں کے ساتھ رخصت کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں