فیصل آباد،مخالفین سے جھگڑوں پر اور حادثات میں 7 افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے

منگل 21 مئی 2019 21:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) مخالفین سے جھگڑوں پر اور حادثات میں 7 افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ نواباں والا میں 18 سالہ ضیغم ولد عبدالرحمان، تھانہ صدر کے علاقہ محلہ نو رپور میں 20 سالہ فخر عباس ولد ریاض اور ریلوے کالونی میں 20 سالہ یاسمین زوجہ عرفان مخالفین کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن کر ہسپتال داخل، پولیس نے زخمیوں کی درخواستوں پر قانونی کارروائی کا عمل شروع کر دیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمیوں میں الفیاض کالونی کے 19 سالہ احمد ولد نور، 630 گ ب کے رہائشی 26 سالہ نقاش ولد اسلم، واپڈا کالونی میں 17 سالہ عبدالمعیز، ریلوے کالونی میں 22 سالہ نبیل ولد افضل شامل ہیں جنہیں سول ہسپتال میں طبی امداد جاری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں