موٹر سائیکل کی چین میںبر قعہ پھنس جانے سے ایک شخص جاں بحق ، دو افراد زخمی ہوگئے

بدھ 17 جولائی 2019 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) برقعہ چین میں پھنس جانے موٹر سائیکل کو حادثہ ، ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کیمطابق جڑانوالہ روڈ پر مکو آنہ کے قریب اڈا محمد والا کے مقام پر موٹر سائیکل کی چین میں برقعہ پھنس جانے سے ہونے والے حادثہ کی نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو اافراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق 50سالہ نسیم ولد خوشی محمداپنی بھانجی 15سالہ مہک اور بھانجے 21سالہ بلال کے ساتھ موٹر سائیکل پر جڑانوالہ جارہا تھا موٹر سائیکل کی چین میں برقعہ پھنس جانے سے حادثہ کے شکار ہوگیا ۔حادثہ کے نتیجہ میں نسیم شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں