پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں09مجرم و اشتہاری گرفتار ،ترجمان پولیس

منگل 23 جولائی 2019 18:26

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران09مجرم و اشتہاری گرفتارکرلئے ۔ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں09مجرم و اشتہاری گرفتار کئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں07عدد پسٹل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں590گرام چرس اور66لیٹر شراب برآمدکرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نمایاں کارروائیوں میںتھانہ باہلک پولیس نے چھاپہ مار کر شراب فروش ملزم مصطفی کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی43لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر195/19بجرم3/4PHOتھانہ باہلک ،تھانہ جھنگ بازار پولیس نے شراب فروش ملزم اسلام کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی10لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر600/19بجرم3/4PHOاور ملزم وسیم کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی10لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر601/19بجرم3/4PHOتھانہ جھنگ بازار میں درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں