فیصل آباد، تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس کا جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن

جواء کھیلتی12جواری گرفتار ،جوئے پر لگی رقم25600روپے برآمد

پیر 19 اگست 2019 19:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم کی ہدایت پرتھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے جواء کھیلتی12جواری گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے دوران گشت ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ ریڈکرکے جواء کھیلتے ہوئے محمد اسلم کو اسکی11ساتھیوں سمیتگرفتارکیاملزمان کے قبضہ سے دائوپرلگی رقم25600روپے برآمد کر لیے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر568/19بجرم5قمار بازی آرڈیننس کے تحت تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں درج رجسٹر کر لیاگیا۔

سی پی اوفیصل آباد نے تمام ایس ایچ اوزاورسی آئی اے کو جواء مافیا کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کرنیکی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ جواریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ معاشرے میں جواء جیسی بیماری کو ختم کیا جاسکے کیونکہ جواء بہت سے جرائم کی جڑ ہے ۔تمام ایس ایچ او ز دن رات محنت کریں تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں