سی پی او فیصل آباد کی محرم الحرام کی سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے ضلع بھر کے افسران کے ساتھ میٹنگ

منگل 20 اگست 2019 21:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) : سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم نے محرم الحرام کی سیکورٹی کے انتظامات کے سلسلہ میں پولیس لائنز کمپلیکس میں میٹنگ کا انعقاد کیا ،جس میں ایس ایس پی آپریشنز علی رضا ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ندیم عباس ،ایس ایس پی سی ٹی او آصف ظفر،تمام ٹاون ایس پیز،ایس ڈی پی اوز ،تمام سی پی او آفس کے برانچز ہیڈ نے میٹنگ میں شرکت کی ۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے فرائض سی پی او فیصل آبا دنے خود سرانجام دئیے ۔بعد ازاں تلاوت میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ کا مقصد محرم الحرام کی سیکورٹی کے انتظامات کو چیک کرنا ہے ،اس حوالہ سے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز صاحبان سے فرداً فرداً ان کے علاقہ میں ہونے والی مجالس اور جلوس کے روٹس کے بارے میں پوچھا اور حساس پوائنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ،اگر کسی علاقے میں کوئی ایسا پوائنٹ ہے جہاں نقص امن کا اندیشہ ہو تو اس کو اگلے دو دن میں کلیئر کروائیں ،ایس پی صاحبان خود لسٹیں چیک کریں جو لائسنس داران اور منتظمین ہیں ان سے میٹنگ کریں ،اس کے علاوہ جلوس کے روٹس پر مکان مالکان سے فوری طور پر سرٹیفکیٹ حاصل کریں ،کرایہ داران کی پڑتال کریں ،ایس ڈی پی اوز صاحبان اپنے اپنے علاقہ میں موجود کار و موٹر سائیکل رینٹ کے مالکان کے ساتھ میٹنگ کرکے انہیں بتلائیں کہ آئندہ آپ جس کو بھی گاڑی رینٹ پر دیں گے ،اس کی ضمانت متعلقہ علاقے کے کسی بھی شخص سے لیں ،اسی طرح پرنٹنگ پریس مالکان کے ساتھ بھی میٹنگ کر کے انہیں بتلائیں کہ اگر کسی قسم کی ہیٹ مٹیریل ان کی پریس سے پرنٹ ہو گیا تو ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ضلع بندی اور زبان بندی والے علماء کو بھی پابندی میں رکھیں ،ایس ڈی پی اوز صاحبان ہر تھانہ میں جائیں ،وہاں پر تعینات ملازمین کو محرم الحرام کی ڈیوٹی کے حوالہ سے مکمل بریف کریں ،ولنٹئیر کی ٹائون لیول پر ٹریننگ کروائی جائے ،امن کمیٹی کے ممبران سے بھی میٹنگ کی جائیں ،اس کے علاوہ سرچ آپریشنز کو محرم الحرام کے پیش نظر مزید تیز کریں ،فورتھ شیڈول اور افغان مہاجرین کو چیک کریں آخر میں سی پی او فیصل آبادنے تمام افسران سے کہا کہ یہ ڈیوٹی انتہائی اہم اور حساس ہے تمام لوگوں نے مل کر محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے جانفشانی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دینی ہے ،میں خود بھی محرم الحرام میں تمام مجالس و جلوسوں کو مانیٹر کرتا رہوگا خواہ وہ کسی بھی کیٹگری کے ہوں۔

(جاری ہے)

غفلت و لاپرواہی برتنے والے افسران کے ساتھ سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں