برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع کے باعث مختلف علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی، فیسکو

ہفتہ 24 اگست 2019 22:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء):فیسکو کی اطلاع کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع اور تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پر ضروری مرمت کے کام کے باعث کل26اگست بروز پیر کو 132کے وی چنیوٹ روڈگرڈسٹیشن، 132 کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن، 132 کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن ، 132 کے وی ملت روڈ گرڈسٹیشن، 132 کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن، 132 کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن، 66کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن، 132 کے وی چک نمبر103 آربی گرڈسٹیشن، 132 کے وی چنیوٹ انڈسٹریل گرڈسٹیشن ، 132 کے وی کمال پورگرڈسٹیشن اور 132 کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کے مختلف فیڈرز سے صبح پانچ سے دن بارہ بجے تک مختلف اوقات میں125سے 150میگاواٹ مینجمنٹ ہو گی ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں