فیصل آباد، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب فیض نعیم وڑائچ کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا اچانک دورہ

بچوں کو فراہم کی جانے والی سروسز پر اعتماد کا اظہار کیا

پیر 16 ستمبر 2019 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب فیض نعیم وڑائچ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا اچانک دورہ کیا۔ ڈائریکٹر پروگرام شفیق رتیال،ڈائریکٹر ایڈمن عمر دراز بھٹی بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیوٹ میں مقیم بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان میں گھل مل گئے۔

انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن میں بچوں کو فراہم کی جانے والی سروسز پر اعتماد کا اظہار کیا اورادارہ میں مقیم لاوارث اور نادار بچوں کی مزید بہتر انداز میں نگہداشت کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو تحفظ اور گھر جیسا ماحول فراہم کرنا بیورو کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ڈی جی نے بیورو کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور افسران کو اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دینے کی تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں کام کرنے والا ہر ملازم اپنے فرائض نیکی کے جذبے سے ادا کرے تاکہ نادار اور بے توجہی کے شکار بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ڈسٹرکٹ آفیسر اعجاز اسلم ڈوگر نے بیورو کی کارکردگی اور بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔چائلڈ پروٹیکشن آفیسر روبینہ اقبال چیمہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں