فیصل آباد،ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں محکمانہ کوششیں ماند نہیں پڑنی چاہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) میاں آفتاب احمد

پیر 16 ستمبر 2019 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء) ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں محکمانہ کوششیں ماند نہیں پڑنی چاہیں اس ضمن میں سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ کسی جگہ ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھاسکے۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) میاں آفتاب احمد نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

سی ای او ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمد آصف شہزاد،سی ای اوویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،اسسٹنٹ کمشنر صدر نازیہ موہل،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر حبیب بٹر،سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین کے علاوہ سوشل ویلفیئر،ایجوکیشن،کالجز،لیبر،ماحولیات،پی ایچ اے،واسا،ایف ڈی اے،میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیز کے افسران اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)نے کہا کہ تحصیل سطح پر ایمرجنسی رسپانس کمیٹیز کے اجلاس میں ناغہ نہیں ہونا چاہیے تاکہ نچلی سطح پر انسداد ڈینگی اقدامات میں تعطل نہ آئے اور محکموں/اداروں کو متحرک رکھ کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرزسے کہا کہ وہ انسداد ڈینگی مہم کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھیں اور شہریوں میں ڈینگی سے بچائو کے لئے احتیاطی وانسدادی اقدامات پر مشتمل مہم بھی بھرپورانداز میں جاری رہنی چاہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ڈور اورآئوٹ ڈور سرویلنس کے بہتر نتائج حاصل ہونے چاہیں اس ضمن میں غفلت یاکوتاہی کی گنجائش نہیں۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر وبائی امراض ڈاکٹر بلال احمد نے ان ڈور اورآئوٹ ڈور سرویلنس سرگرمیوں،ڈینگی کے مریضوں کی تفصیلات اورانسدادی اقدامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں