فیصل آباد پولیس کا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون،

12عدد پسٹل،01عدد بندوق،01عدد رائفل ،01عدد کلاشنکوف،2.560کلوگرام چرس اور48لیٹر شراب برآمد ،17مجرم اشتہاری گرفتار

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) سی پی اوفیصل آباداظہر اکرم کی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران سنگین مقدمات میںمطلوب17مجرم اشتہاری کو گرفتارکیا۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فیصل آباد پولیس نی12عدد پسٹل،01عدد بندوق،01عدد رائفل اور01عدد کلاشنکوف قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئی2.560کلو گرام چرس اور48لیٹر شراب برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابقتھانہ صدرپولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم انیل کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.420کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 1178/19بجرم9C/CNSAتھانہ صدر،تھانہ گلبرگ پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم عرفان کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی15لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر785/19بجرم3/4PHOتھانہ گلبرگ ،تھانہ گلبرگ پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم عبدالرحمن کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی10لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر786/19بجرم3/4PHOتھانہ گلبرگ اور تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم نوید مسیح کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی12لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر565/19بجرم3/4PHOتھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج رجسٹر کرلیا۔

(جاری ہے)

سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میںبھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں