آر پی او فیصل آبادکا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کا دورہ

جمعرات 12 دسمبر 2019 22:51

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) آر پی او فیصل آبادکا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کا دورہ،دونوں اضلاع کے ضلعی پولیس دفاتر میں اردل روم کا انعقادکیا گیا ،42 پولیس افسران / اہلکاران مختلف اپیل ہائے کے سلسلہ میں پیش ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق رفعت مختار راجہ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کا دورہ کیا اور دونوں اضلاع کے ضلعی پولیس دفاتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔

دونوں اضلاع میں مجموعی طور پر اردل روم میں 42 پولیس افسران و اہلکار مختلف اپیلوں میں پیش ہوئے۔ آر پی او فیصل آباد نے تمام اپیلوں کا جائزہ لیا، پیش ہونے والے افسران و اہلکاران کے موقف کو بغور سنا اوربعد ازاں 02 اپیلوں کا منظور کرتے ہوئے فائل کیا گیا جبکہ 15 اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

17 افسران و اہلکاروں کی سزائوں پر نظر ثا نی کرتے ہوئے اس میں تخفیف کی گئی۔

جبکہ 06 اپیلوں پر انہوں نے ریگولر انکوائری کا حکم دیا اور 01اپیل کو پینڈنگ کر دیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی اور موجودہ نظام میں بہتری کیلئے ضروری ہے کہ جزاء و سزاکے عمل کو جاری رکھا جائے تاہم انہوں نے سی پی او فیصل آباد،ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ،چنیوٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ معمولی نو عیت کی غلطیوں اور کو تاہیوں پر پولیس اہلکاران کو معطل یا بر طرف نہ کریں بلکہ ان کی اصلاح کیلئے ٹھوس ثبوت اور شواہد ملنے کے بعد ہی میجر سزائیں دی جائیں،پولیس افسران/ اہلکاران کے مورال کو بلند رکھنے کیلئے ہر سطح پر انکی حو صلہ افزائی کی جائے۔

پولیس افسران / اہلکاران کی فلاح و بہبودکیلئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائیں جائیں۔تمام پولیس افسران کسی بیرونی دبائو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میرٹ اور انصاف کی پالیسی پر کار بند رہیں تاکہ قانون کی بالا دستی اور لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ممکن ہو۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں