فیصل آباد ،انجمن طلبا اسلام پاکستان جشن تشکیل 53 واں کے موقع پر منانے کا اعلان

پیر 20 جنوری 2020 22:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) انجمن طلبا اسلام پاکستان جشن تشکیل 53 واں کے موقع پر منانے کا اعلان تعلیمی اداروں میں عشق رسول کے پیغام عام کرتے ر ہیں گے معظم شہزاد سا ہی مرکزی صدر انجمن طلبا اسلام پاکستان نے مصطفائی ہاوس پر یوم توقیر رفقا کے موقع پر سابقین انجمن طلبا اسلام سے ملاقات کے دوران کیا اور مزید کہا ہم عشرہ سماجی خدمت 20 جنوری تا 30 جنوری تک منایا جائے گا ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم توقیر اساتذہ یوم مریضاں ۔

(جاری ہے)

یوم صفائی یوم مریضاں ۔یوم عطیہ خون بلڈ کیمپ اور کیک کٹنگ تقریبات منعقد ہو نگی اور مزید کہا حکومت فوری طور پر طلبا کی فیسوں میں اضافہ روکے اور تعلیمی اداروں میں فیسٹول کے نام پر ناچ گانوں پر پابندی لگائی جائے ہم تعلیمی پرامن ماحول پر یقین رکھتے ہیں اس موقع پر رانا سجاد مصطفائی چیئرمین مصطفا ئی فورم انٹرنیشنل خرم شہزاد مصطفائی ملک رضوان مصطفائی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں