ریسکیو 1122 فیصل آباد میں پروموشن کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد،ترقی پانے والوں کو بیجز لگائے گئے

منگل 18 فروری 2020 17:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) :ریسکیو1122 فیصل آباد میں پروموشن کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد۔تمام ریسکیورزکو ایمرجنسی سروسز میں دس سال مکمل کرنے اور ترقی پانے والوں کو بیجز لگائے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ کی زیر قیادت ریسکیو 1122 اہلکاروں کو سروس میں 10سال مکمل کرنے اور پروموشن کے سلسلے میں ریسکیو 1122 ہیڈ آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ اور ایمرجنسی آفیسر آپریشنل رانا سلطان محمود نے ریسکیو اہلکاروں کوپرموشن رینک لگائے اور اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے اور مبارکباد بھی دی. ترقی پانے والے افسران میں زاہد لطیف میڈیا کوآرڈینیٹر اور تین اسٹیشن کوآرڈینیٹرز سہیل قمر، امتیاز شریف اور غلام مرتضی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر قسم کے ہنگامی حالات میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ریسکیو1122نے عوام الناس کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے اور ہر قسم کے حادثات میں لوگوں کے مدد کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا ہے۔ ڈ سٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیواہلکاروں سے حلف لیا کہ وہ ہر قیمت پر پاکستان اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستان کے خادم ہیں اور ایک اچھے مقصد کے لئے کام کر رہے ہیں۔ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو 1122میں 10سال مکمل ہونے اور پرموشن پانے والے 200 سے زائد ریسکیو اہلکاروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ترقی ان کے فرائض کے بارے میں اخلاقی تقویت بخشے گی اور مستقبل میں زیادہ احتیاط، احترام اور توانائی کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں