فیصل آباد: 24سالہ عظیم کورونا کامریض دم توڑ گیا

اہل علاقہ کو جناز میں شرکت سے روک دیا گیا،عظیم کے تمام اہل خانہ کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ

منگل 31 مارچ 2020 23:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) فیصل آباد کے نو احی علاقہ بچیانہ 627 گ ب کا رہائشی 24سالہ عظیم کورونا کامریض دم توڑ گیا اہل علاقہ کو جناز میں شرکت سے روک دیا گیا،عظیم کے تمام اہل خانہ کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ آن لائن کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے چک نمبر 627 گ ب سعی کا چک کا رہائشی محمد عظیم ولد محمد طفیل بعمر 24/25 سال کرونا کے باعث جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں زیر علاج تھا جو آج صبح دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی میت کو ہسپتال سے سیدھا چک نمبر 654/5 گ ب کے مرکزی قبرستان میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی اور اسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العادین نگرانی میں ٹی ایم اے اور محکمہ صحت کی ٹیم دفن کردیا معلوم ہوا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جانے والے افراد کو بھی اعلان کرکے بلایا گیا اور جناز ہ میں شرکت سے روک دیا گیا جبکہ مرحوم کی میت تین گھٹنے تک قبرستان پڑی رہی ہے ۔ضلعی انتظامیہ اور جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے مرحوم محمد عظیم کے تمام اہل خانہ کو قرنطینہ کرنے کے انتظامات شروع کردئیے ہیں

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں