فیصل آباد ،شراب پینے سے منع کرنے پر تایا نے اپنے بھتیجے کو گولی مار کر لہولہان کردیا

بدھ 8 اپریل 2020 00:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) شراب پینے سے منع کرنے پر تایا نے اپنے بھتیجے کو گولی مار کر لہولہان کردیا ، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل ، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے چک 73گ ب میں ایگلری کلچر یونیورسٹی کے طالب علم احمد ولد احسان الحق نے گھر میں اپنے تایا اور اس کے والد نے اپنے بڑے بھائی عرفان الحق کو شراب پینے سے منع کیا جس پر عرفان مشتعل ہو گیااور اس نے فائرنگ کردی جسکی زدمیں آکراس کا بھتیجا احمد شدید زخمی ہوگیا جسے خون میں لت پت ہونے پر سول ہسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میںمصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں