فیصل آباد:لاک ڈائون کے باعث نامساعد حالات ، نادار مفلس لوگ دووقت کی روٹی کو بھی ترس گئے

جمعرات 9 اپریل 2020 22:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) لاک ڈائون کے باعث نامساعد حالات ، نادار مفلس لوگ دووقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ، دوسری جانب نا عاقبت اندیش ، نو سر بازوں نے مجبور لوگوں کولوٹنا شروع کردیا امدادی فارم پر کروانے کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورے جانے لگے ، تفصیل کے مطابق کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے حکومت کومجبوراً لاک ڈائون کرنا پڑا جس سے دیہاڑی دار طبقہ شدید پریشان ہوگیاجس کومدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ان کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کیا تاہم فراڈیئے عناصر نے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں امدادی فارم پر کروانے کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورنا شروع کردیئے ، فارم پر کرنے کے نام پر غریبوں سے سو روپے ، دو سو روپے وصول کئے جارہے ہیں حالانکہ حکومت نے دیہاڑی دار ، غریب طبقہ کیلئے جس پیکج کا اعلان کیا اسکے سادہ طریقہ کار کی بھر پور تشہیر کی گئی مگر نوسر باز گروہ سادہ لوح لوگوں کولوٹنے میں مصروف ہیں ، عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غریب اور لا چار لوگوں سے رقم بٹورنے والوں کیخلاف فوری طور پر سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں