پاکستان سنی تحریک نے فیصل ۱ٓباد کے مختلف مقامات پر نماز عید کی ادائیگیوں کے اوقات کار کا اعلان کردیا

جمعہ 31 جولائی 2020 21:33

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) : پاکستان سنی تحریک نے فیصل ۱ٓباد کے مختلف مقامات پر نماز عید کی ادائیگیوں کے اوقات کار کا اعلان کردیاہے جس کے مطابق پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے زیر اہتما م نماز عید جامع مسجد شاہی سول کوارٹر غلام محمد آباد میں سٹی صدر علماء بورڈ پی ایس ٹی مولانا بہادر علی رضوی صبح15:6بجے، جامع مسجد جمیل شاہ مانانوالہ میں مولانا ولی محمد قادری صبح 00:7 بجے،جامع مسجد گلزار مدینہ قائداعظم پارک میں علامہ سلامت عطاری المدنی صبح 30:6بجے، جامع مسجد حبیب خدا اکبر ٹاؤن نشاط آباد میں مولانا اعظم نقشبندی صبح 45:6بجے،جامع مسجد محمدی سمانہ چک میں مولانا نصیر احمد نصیری صبح00:7 بجے،مرکزی جامع مسجد صابری چک نمبر32 میں مولانا اشفاق رضوی صبح00:7 بجے، جامع مسجد کرمانوالی رسول پورہ میں مولانا یاسین گولڑوی صبح30:6بجے، جامع مسجد حسن جمال مصطفی محلہ ولی پورہ حمزہ بلاک میں مولانا طاہر یار نقشبندی صبح15:6بجے، جامع مسجد غوثیہ محلہ عثمان غنی میں مولانا نصیر احمد نقشبندی صبح 00:7 بجے، جامع مسجد انوار المصطفیٰ محلہ نواز پارک میں مولانا اعظم حسن چشتی صبح00:7 بجے، جامع مسجد فریدیہ قادر آباد میں مولانا عزیز گیلانی صبح15:7بجے، مرکزی جامع صابری ملک پور میں مولانا افضل قادری صبح 30:6بجے،جامع مسجد عمر فاروق محلہ عثمان غنی میں مولانا غلام محی الدین گولڑوی صبح00:7 بجے، جامع مسجد نورانی سنہری چوک میں مولانا اللہ وسایا فریدی صبح 45:6بجے،جامع مسجد حسینی رضوی چوہڑماجرہ چوک میں علامہ منصورالحق شاہ صبح 00:7 بجے اور جامع مسجد فتح پریمیئرکوارٹر میں مولانا نظام الدین جامی صبح50:5 بجے ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں