فیصل آباد ، گھریلو جھگڑوں اور حالات سے دلبرداشتہ زہریلی گولیاں کھانے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ، 4 کی حالت تشویشناک

ہفتہ 8 اگست 2020 21:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) گھریلو جھگڑوں اور حالات سے دلبرداشتہ زہریلی گولیاں کھانے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 4 کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی جانیں بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر 29 سالہ شمیم بی بی زوجہ طاہر سکنہ 280 رب نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں اور 258 رب کے رہائشی 27 سالہ عبدالرحمن ولد نواز نے سپرے پی لیا، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد تفتیش ورثاء کے حوالے کر دیں۔

علاوہ ازیں تاندلیانوالہ کی رہائشی 30 سالہ رخسانہ بی بی زوجہ کاشف نے چوہے مار گولیاں، 108 گ ب کی رہائشی انیلہ زوجہ مقبول نے زہریلی دوائی پی لی جبکہ 379 گ ب کے رہائشی سید محمد ولد ولائت علی نے زہریلی گولیاں اور سمن آباد کے 20 سالہ فیضان ولد افضل زہریلی دوائی پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ تاہم حالت غیر ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر ان کی جانیں بچانے کے لیے مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں