فیصل آباد، پولیس نے24گھنٹو ں میں06 اشتہاریوں سمیت 46 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے

منگل 29 ستمبر 2020 14:36

فیصل آباد، پولیس نے24گھنٹو ں میں06 اشتہاریوں سمیت 46 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) فیصل آباد، پولیس نی24گھنٹوں کے دوران06 اشتہاریوں سمیت 46 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں کی جانیوالی کارروائیوں میں24گھنٹوں کے دوران06 اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 46ملزمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے 08منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا،ان کے قبضہ سے 5.120 کلوگرام چرس،145 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

ناجائز اسلحہ رکھنیاور نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں فیصل آباد پولیس نے 10 ملزم گرفتار کرکے 10عدد پسٹل اورمتعدد گولیاں برآمدکی گئیں۔فیصل آباد پولیس نے جواء مافیاء کیخلاف کارروائیاں کرکے 22ملزم گرفتار کئے،گرفتار ملزمان سے جوئے پر لگی رقم 15750 برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں