فیصل آباد: تاجر کے گودام میں آگ لگنے سے 54 لاکھ کا سامان جل کرراکھ، 10 روز بعد نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

پیر 26 اکتوبر 2020 19:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) تاجر کے گودام میں آگ لگنے سے 54 لاکھ کا سامان جل کر راکھ، 10 روز بعد نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا‘تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سبحان الله چوک میں واقع محمد فواد سعید کے گودام امیر ملت ٹریڈرز میں 16 اور 17 اکتوبر کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے آگ لگا دی جس کی لپیٹ میں آ کر گودام میں پڑا 54 لاکھ مالیت کا سامان جوسز، پیمپر وغیرہ جل گئے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں