’’انصاف میڈیسن کارڈ‘‘ کے حصول کیلئے ضلع فیصل آبادمیں 6 ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تقرری کے احکامات جاری

منگل 24 نومبر 2020 18:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے حکومت پنجاب کی طرف سے ’’انصاف میڈیسن کارڈ‘‘ کے حصول کیلئے ضلع فیصل آباد میں 6 ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے، نامزد ہونے والے ڈاکٹرز انصاف میڈیسن کارڈ کے حصول کیلئے شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات حل سے آگاہ کرینگے، سی ای او ہیلتھ کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات میں گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد میں میڈیکل آفیسر عمر باجوہ، گورنمنٹ جنرل ہسپتال 224 رب میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر احمد بلال، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ میں ڈاکٹر رانا سلیم احمد، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری میں ڈاکٹر سلطان محمود، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں میڈیکل آفیسر محمد اکرم اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ میں ڈاکٹر عدنان ایوب کو تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈاکٹرز حکومتی سوشل میڈیا کمپلینٹ مینجمنٹ گروپ کے تحت انصاف میڈیسن کارڈ کے حصول کیلئے شہریوں کی راہنمائی کرینگے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں