فیصل آباد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاصم منصور کا مجسٹریٹ فرسٹ کلاس بلال حسن کے ہمراہ سینٹرل جیل کا دورہ ، جیل کے انتظامی وحفاظتی امور پر بریفنگ

جمعرات 2 دسمبر 2021 22:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاصم منصورنے مجسٹریٹ فرسٹ کلاس بلال حسن کے ہمراہ سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی نے جیل کے انتظامی وحفاظتی امور پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور مجسٹریٹ نے اندرون جیل ہسپتال،کچن اسیران،بیرکس اور سیلز کا معائنہ کرکے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اسیران سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 6 نفر اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں