فیصل آباد،عبدالله پور پل کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

منگل 7 دسمبر 2021 22:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) عبدالله پور پل کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز دوپہر کو 84 گ ب کا رہائشی 28 سالہ قمر حیات ولد محمد یونس عبدالله پور پل کے نیچے ریلوے پٹڑی عبور کر رہا تھا کہ ٹرین کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا، ریسکیو1122 ٹیم نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر قمر حیات کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، بعدازاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں