فیصل آباد، غربت ،بے روزگاری اورگھریلوحالات سے دلبرداشتہ ہوکر 2افراد نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) غربت ،بے روزگاری اورگھریلوحالات سے دلبرداشتہ ہوکر 2افراد نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی‘پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں‘آن لائن کے مطابق گھریلوجھگڑے پرکوکیانوالہ کے علاقہ اسلم چوک کے رہائشی 22سالہ سبحان ولد عاشق کاگھروالوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تواس نے دلبرداشتہ ہوکر کمرہ میں جا کر گلے میں رسہ ڈال کر پنکھے سے جھول گیا جب کافی دیر تک باہر نہ آیا تواہل خانہ نے کمرہ میں دیکھا تواسکی نعش چھت والے پنکھے سے لٹک رہی تھی تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

اس طرح تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 511گ ب کے رہائشی 22سالہ شعبان ولد نصیراحمد کا اپنے بڑے بھائی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تو اس نے بھی دلبرداشتہ ہوکرگلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں