عدا لت نے پی ٹی آ ئی خاتون رہنماکنول شوذب کی ضمانت میں تو سیع کردی

بدھ 27 مارچ 2024 23:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے پی ٹی آ ئی خاتون رہنماکنول شوذب کی ضمانت میں تو سیع کردی ہے، خاتون رہنما کی ضمانت میں تو سیع جے آ ئی ٹی کی طرف سے تفتیش مکمل نہ کیے جانے کی وجہ سے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق 9 مئی کو درج ہونے والے مقد مات میں پی ٹی آ ئی کی خاتون رہنما کنول شوذب انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو ئیں جس کے دوران جے آ ئی ٹی کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا کہ مقدمہ کی تفتیش مکمل کر نے کیلئے انکو مزید وقت دیا جائے تا کہ وہ تفتیش مکمل کر سکے جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے سپیشل جج محمد حسین نے خاتون رہنما کی ضمانت میں یکم اپریل تک کی تو سیع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں