عدا لت نےسنی اتحاد کونسل سر براہ کے بہن، بھائی سمیت 2 اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت مستقل طور پر منظور کر لی

بدھ 27 مارچ 2024 23:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کے بہن بھائی کے ساتھ ساتھ 2اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت مستقل طور پر منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق حساس ادا رے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ میں سنی اتحاد کونسل کے سر براہ صاحبزادہ حا مد رضا کے بھائی حسن رضا، ہمشیرہ کے ساتھ ساتھ اراکین قومی اسمبلی ملک عمر فاروق اور را ئے حیدر کھرل پیش ہو ئے جنکی طرف سے اپنی ضمانت مستقل طور پر منظور کیجا نیوالی در خواستوں کی سماعت عمل میں لا ئی گئی۔انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے سپیشل جج محمد حسین نے چاروں ملزمان کی ضمانت مقدمہ کی سماعت مکمل ہو نے تک منظور کر لی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں