لاہورہائیکورٹ نے فیصل آباد کا ماسٹرپلان کالعدم قرار دے دیا

جمعرات 28 مارچ 2024 19:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد کا ماسٹر پلان کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے باور کرایا کہ ماسٹر پلان ماحولیات سے مطابقت نہیں رکھتا، محکمہ ماحولیات سے این او سی لئے بغیر ماسٹر پلان نہیں بنایا جا سکتا، جسٹس شاہد کریم نے فیصل آباد کے ماسٹر پلان کے خلاف دائر درخواست پر بدھ کو سماعت کی‘ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ماسٹر پلان پہلے بنایا گیا جبکہ ریگولیشنز بعد میں جاری کی گئیں جو غیر قانونی ہیں، عدالت نے قرار دیا کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی فیصلہ سازی میں اراکین کی شمولیت کا کوئی قانونی جواز نہیں، عدالت نے فیصل آباد کا ماسٹر پلان غیر قانونی قرار دیتے ہوئے غیر جانبدار کنسلٹنٹ مقرر کر کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیدیا، ادھر لاہور ہائیکورٹ میں ٹویٹر کی بحالی کے لیے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت 2اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا، جسٹس عاصم حفیظ نے ایڈووکیٹ حذیفہ نعیم کی درخواست پر سماعت کی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں