فیصل آباد،دو نامعلوم چور خواتین مال کی لیڈی سیل مین کو باتوں میں الجھا کر قیمتی سوٹ چوری کرکے لے گئیں

جمعرات 28 مارچ 2024 19:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) دو نامعلوم چور خواتین مال کی لیڈی سیل مین کو باتوں میں الجھا کر قیمتی سوٹ چوری کرکے لے گئیں، چور خواتین نے ایک دن میں اسی شاپنگ مال سے دو مرتبہ چوری کی، آن لا ئن کے مطابق انار کلی بازار میں لوگ ورثہ نام کی دوکان سے دو خواتین نے وہاں کام کرنیوالی خاتون کو چکمہ دیکر بھاری مالیت کے سوٹ چوری کر لیئے، مذکورہ خواتین نے دوبارہ پھر شاپنگ مال میں آئیں اور سوٹ چیک کرنے کے بہانے اور شاپنگ مال میں کام کرنے والی خاتون کو مختلف حیلوں بہانوں سے الجھا کر دوسری مرتبہ بھی سوٹ چرا لیئے اور فرار ہو گئیں چوری کی فوٹیج سے مقامی پولیس چور خواتین کو تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں