فیصل آباد،کینال ایکسپریس وے پر ون وے کی خلاف ورزیاں عام

حادثات میں اضافہ سے شہریوں کوشدید پریشانی،اعلیٰ حکام نوٹس لیکرلوگوں کودرپیش خطرات سے نجات دلائیں،عوامی سماجی حلقوں کا پرزورمطالبہ

جمعرات 28 مارچ 2024 20:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) کینال ایکسپریس وے پر ون وے کی خلاف ورزیاں عام ،حادثات میں اضافہ سے شہریوں کوشدید پریشانی،اعلیٰ حکام نوٹس لیکرلوگوں کودرپیش خطرات سے نجات دلائیں،عوامی سماجی حلقوں کا پرزورمطالبہ،آن لا ئن کے مطابق کینال ایکسپریس وے پر ٹریفک قوانین پرعملدرآمد نہ کرنا معمول بن چکا ہے بالخصوص یہاں پرون وے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بیحد بڑھ چکا ہے،اس صورتحال کے نتیجہ میں حادثات میں شہریوں کا زخمی ہونا بھی متعلقہ حکام کوخواب غفلت سے بیدار نہیں کرسکا،کینال ایکسپریس وے پر منچلوں کی جانب سے تیزرفتاری کی بھی حد کردی جاتی ہے اورجان لیوا حادثات بھی انہیں راہ راست پرنہیں لا سکے،کینال ایکسپریس وے پرٹریفک قوانین پرعملدرآمد کروانا بے حد ضروری ہے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کودرپیش خطرات کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے،اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اورکینال ایکسپریس وے پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ روکا جائے،شہریوں کو بھی چاہیے کہ کینال ایکسپریس وے سمیت ہر جگہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں،بالخصوص والدین اپنے بچوں کوتیزرفتاری اورون وے کی خلاف ورزی سے روکیں،اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ کینال ایکسپریس وے پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں