فیصل آباد،سرکاری و نجی زمینوں سے مٹی اور زمین کی ممنوع تہہ"کسو" اٹھانے کا سلسلہ نہ رک سکا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) چک جھمرہ میں سرکاری و نجی زمینوں سے مٹی اور زمین کی ممنوع تہہ"کسو" اٹھانے کا سلسلہ نہ رک سکا 16 ج ب، 156 ر۔ب ،165 ر۔ب، 136 ر۔ب، 72 ر۔ب اور 160 ر۔

(جاری ہے)

ب کی زمینوں سے کسو اٹھانے والوں کے سامنے محکمہ معدنیات، کمشنر، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ بے بس آن لا ئن کے مطابق تحصیل چک جھمرہ میں زرخیز زمینوں کے ساتھ سرکاری زمینوں،راجباوں اور سیم نالوں کی پٹریاں،کھیل کے گرانڈز اور مختلف چکوک کو جانے والے کچے راستوں سے مٹی مافیا نے کروڑوں روپے کی مٹی اٹھا کر فروخت کردی یہاں تک کہ ان زمینوں سے مٹی کی ممنوع تہہ کسو بھی نکالا جاتا ہے کسو کی تہہ نکالنے کے لیے ان زمینوں میں 15 سے 20 فٹ گہرے کھڈے نکالے جاتے بعد ازاں ان کھڈوں سے زمینی پانی اوپر آجاتا ہے جس سے یہ زرعی زمینیں سیم زدہ ہوکر ناقابل کاشت ہو جاتی ہیں علاقہ مکینوں نے بارہا فیصل آباد کے کمشنر صلوت سعید،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ اور شاہد بشیر اسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کو اس مٹی مافیا سے آگاہ کیا ہے مگر ارباب اختیار اس بااثر مافیا کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس مٹی مافیا نے تھانہ ساہیانوالہ اور تھانہ چک جھمرہ کو بھی مبینہ طور پر مینج کر رکھا ہے اس لیے اگر کبھی اوپر سے دبائو آ بھی جائے تو مٹی اٹھانے والے ڈمپرز اور ان کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر تو درج کی جاتی ہے مگر ان کو گرفتار کرنے گریز کیا جاتا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں