فیصل آباد، گھر میں خوفناک آتشزدگی، جاں بحق بچوں کی تعداد4 ہوگئی

بدھ 1 مئی 2024 18:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) گٹ والا کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے سے 4 کمسن بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیوحکام کے مطابق آگ لگنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی 3 سالہ نور فاطمہ جانبر نہ ہوسکی، نور فاطمہ برن وارڈ میں زیر علاج تھی۔

(جاری ہے)

بچوں کے والد جعفر کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 6 ماہ کی عنبر،6 سالہ ایمان، 8 سالہ ارسلان اور 3 سالہ نور فاطمہ شامل ہے۔

آتشزدگی سے بچوں کی موت کے معاملے پر آر پی او فیصل آباد نے انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔انہوںنے کہاکہ آگ لگنے کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، مذکورہ کمیٹی میں ایس پی مدینہ ڈویڑن، ایایس پی پیپلز کالونی سرکل، ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن شامل ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں