فیصل آباد، چوبیس گھنٹوں کے دوران 04 مجرم و اشتہاری گرفتار

جمعہ 19 جولائی 2019 20:31

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران04مجرم و اشتہاری گرفتارکرلئے ۔ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں04مجرم و اشتہاری گرفتار کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں05عدد پسٹل،01عدد بندوق،01عدد ریوالور قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں4.670کلوگرام چرس اور147لیٹر شراب برآمدکرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نمایاں کارروائیوں میںتھانہ ساہیانوالہ پولیس نے منشیات فروش ملزم محمد یعقوب کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.350کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر234/19بجرم9C/CNSAتھانہ ساہیانوالہ ،تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات فروش ملزم محمد طیب کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.260کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر514/19بجرم9C/CNSAتھانہ ڈی ٹائپ کالونی ،تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے م منشیات فروش ملزم سلیم کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.520کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر570/19بجرم9C/CNSAتھانہ کھرڑیانوالہ،تھانہ ساندل بار پولیس نے چھاپہ مار کر شراب فروش ملزم محمد اکبر کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی25لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر244/19بجرم3/4PHOتھانہ ساندل بار،تھانہ ساندل بار پولیس نے شراب فروش ملزم نعمان کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی25لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر245/19بجرم3/4PHOتھانہ ساندل بار اور تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم صابر کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی20لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر253/19بجرم3/4PHOتھانہ ٹھیکریوالہ میں درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں