ڈپٹی کمشنر کے ایکشن کے باوجود بااثر ٹھیکیدار ہائی وے روڈ پرسیم زدہ ناقص مٹی ڈال کر بڑے حادثے کیلئے زمین ہموار کر نے لگے

جمعہ 30 جون 2017 17:40

فقیر والی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر بھاولنگر کے ایکشن کے باوجود بااثر ٹھیکیدار ہائی وے روڈ پرسیم زدہ اور ناقص مٹی ڈال کر بڑے حادثے کے لئے زمین ہموار کر نے لگے ۔تفصیلات کے مطابق ہارون آباد فورٹ عباس رو ڈ پر سڑک کے دونو ں اطراف 6فٹ مٹی ڈالنا تھی،ٹھیکیدار کے بااثر ہونے کی وجہ سے ٹھیکیدار ایکسیویٹر کے ذریعے مٹی ساتھ لگانے لگا ۔

ایسٹی میٹ میں ڈیڑھ کلومیٹر سے لیڈ کی مٹی ڈالنا تھی ۔

(جاری ہے)

شہریوں کے احتجاج پر ڈپٹی کمشنر بھاولنگر نے سخت ایکشن لیا ۔اور xen ہائیوے سے رپورٹ طلب کی۔ چند دنوں تک ٹھیکیدار ڈمپر کے ذریعے مٹی ڈالتا رہا ۔مگر سیاسی تعلقات کی وجہ سے ٹھیکیدار دوبارہ ایکسیویٹر اور ٹریکٹر کے ذریعے مٹی ڈال کر بڑے حادثے کے لئے زمین ہموار کر رہا ہے ۔معززین علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکر ٹری مواصلات محمد اشفاق احمد اور کمشنر بہاولپور سے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس روڈ پر حادثات میں خاطر خواہ کمی واقع ہو ،درجنو ں لو گ حادثات کے اپنی زندگی سے ہا تھ دو بیٹھے ہیں۔

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں