واٹر کمیشن کے چیئرمین جسٹس رٹائرڈ امیر ہانی مسلم گھوٹکی پہنچ گئے

اتوار 23 دسمبر 2018 16:30

گھوٹکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2018ء)واٹر کمیشن کے چیئرمین جسٹس رٹائرڈ امیر ہانی مسلم گھوٹکی پہنچ گئے ،شہر میں ڈرینیج پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ چیئرمین واٹر کمیشن نے میڈیا پر چلنے والی پبلک ہیلتھ کے ادھورے منصوبوں کی خبر کا بھی نوٹس لیا تھاانہوں بگو واہ انور آباد ڈرینیج پمپنگ اسٹیشنز کا معائنہ کیا اور پبلک ہیلتھ کے افسران سے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

امیر ہانی مسلم نے پبلک ہیلتھ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پمپنگ اسٹیشز کے ادھورے منصوبوں پر افسران کی سرزنش کی اور فوری طور پر پمپنگ اسٹیشنز کو فعال بنانے کے احکامات جاری کئے۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی گھوٹکی سید اصغر علی شاہ کے مطابق چیئرمین واٹر کمیشن کی جانب سے پبلک ہیلتھ کے ادھورے منصوبوں کی میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لیا گیا ۔چیئرمین واٹر کمیشن کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پی گھوٹکی، چیئرمین میونسپل کمیٹی گھوٹکی سمیت دیگر افسران ساتھ تھے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں