گھوٹکی ،بجلی کی تار گرنے سے دو نوجوان جھلس کر جاں بحق

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:30

گھوٹکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں بجلی کی تار گرنے کے باعث گنے فصل میں آگ لگ گئی جس سے دو نوجوان جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اوباڑو کے گاؤں راجن پور میں بجلی کی 11 ہزار ولٹیج کی تار گرنے کے باعث گنے کی فصل میں آگ لگ گئی جس کے باعث گنے کی فصل میں کام کرنے والے دو مزدور درشن لعل اور بالم جی جھلس جاں بحق ہو گئے، اوباڑو فائر برگیڈ کے عملے اور مقامی افراد نے تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی شہر یار خان شر نے موقع پر پہنچ امداد کاموں کا جائزہ لیا ۔

شہریارخان شر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ سیپکو کی نااہلی کے باعث پیش آیا ہے ،1971 میں لگائی گئی بجلی کی ہائی ولٹیج تاریں بوسیدہ ہو چکی ہیں ،متعدد بار ایس ڈی او سیپکو کو تاریں تبدیل کرنے شکایت کی گئی مگر سیپکو اہلکاروں کی جانب سے کسی قسم کی توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث آج افسوس ناک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر سیپکو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ پر ضلع انتظامیہ یا تحصیل انتظامیہ کے کسی اہلکار کا نا پہنچا افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیر کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سب سے پہلا مطالبہ ایس ڈی او سیپکو کے خلاف کاروائی ہے اگر فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار نہ کیا گیا تو منگل کے روز اسمبلی کے اندر اور باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔ بعدازں جھلس کر جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں تحصیل اسپتال اوباڑو لائی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں