ْگھوٹکی،کنویں میں گرنے والی بکری کو بچانے کی کوشش، تین سگے بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق

جمعرات 25 اپریل 2019 22:25

گھوٹکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) میرپوماتھیلو کے نواحی علاقے گڑھی چاکر میں کنویں میں گرنے والی بکری کو بچانے کی کوشش کودنے والے تین سگے بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق، تین لاشیں نکال گئی چوتھے کی تلاش جاری۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ میرپورماتھیلو نواحی علاقے گڑھی چاکر میں پیش آیا، جہاں پر بکریوں کی ریوڑ میں سے ایک بکری کنویں میں گر گئی جس کو بچانے کے لیئے یکے بعد دیگر چار افراد نے کنویں میں چھلانگ دی ڈوبنے والے افراد میں سے تین سگے بھائی جاوید ، اعجاز اور صوبو ملک جبکہ چوتھا رشتدار جاوید ملک شامل تھا ڈوبنے والے تین افراد جاوید، صوبو اور جاوید ملک کی لاشیں کرین کی مدد نکال کر ضلعی ہیڈکواٹر میرپورماتھیلو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ چوتھے شخص اعجاز کی تلاش جاری ہے جاں بحق ہونے والے تین سگے بھائی جاوید، صوبو اور اعجاز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں