کالاباغ میں سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک

20 منٹ تک دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 17 فروری 2023 00:56

کالاباغ میں سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16 فروری 2023ء ) کالاباغ میں سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 20 منٹ تک دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشتگرد کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف، خودکش جیکٹ اور ٹی ٹی پی کے اسٹیکرز برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق فرار ہونیوالے دونوں دہشتگردوں کی تلاش میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے، دہشتگردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ٹی سرگودھا میں درج کرلیا گیا ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں