گھوٹکی، گرانفروشی اور مقدار میں کمی پر دکانداروں اور پٹرول پمپز کے خلاف کارروائی و جرمانے

بدھ 20 نومبر 2019 16:59

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) روینیو افسران نے ضلع گھوٹکی میں من پسند قیمت وصول کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے دکانداروں سمیت پیٹرول کے مقدار میں کمی کرنے والے فلنگ اسٹیشنز کے خلاف کارروائیاں کی۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی نبیل سندھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بازاروں کا دورہ کرکے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں معلوم کی۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم کے 3 گودام سیل کردیے اور پیٹرول کی مقدار میں کمی کرنے والے فلنگ اسٹیشنز پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ مہنگائی کے خلاف عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے شکایتی سیل بھی قائم کیا گیا۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی کی نگرانی میں مارکیٹ کمیٹی کے نرخ ناموں پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں سے 22 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں