گھوٹکی اے سیکشن تھانہ کی پولیس نے کچھ روز قبل گھوٹکی بائی پاس پر قتل ہونے والے نثار کورائی کے قاتل کو عالہ قتل سمیت گرفتار کرلیا

پیر 13 اگست 2018 23:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) گھوٹکی اے سیکشن تھانہ کی پولیس نے کچھ روز قبل گھوٹکی بائی پاس پر قتل ہونے والے نثار کورائی کے قاتل کو عالہ قتل سمیت گرفتار کرلیا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن عبدالستار پھل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ روز قبل گھوٹکی بائی پاس پر محکمہ پاپولیش میں ڈیوٹی کیلئے آنے والے پنوعاقل کے رہائشی نثار کورائی کو سر میں لوہے کا پائپ مارکر قتل کیا گیا تھا یہ قتل پولیس کے لیے چیلنج بنا ہواتھا اصل ملزم کو گرفتار کرنا ایک بڑا مسئلہ تھا گھوٹکی پولیس نے قاتل کی گرفتاری کے لیے دن رات محنت کرکے اصل قاتل پنوعاقل کے رہائشی ملزم قاسم کورائی کو گرفتار کرلیا انہوں نے بتایا کہ ملزم سے قتل میں استعمال ہونے والا عالہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کے چکر میں نوجوان نثار کورائی کو قتل کیا جس کا اعتراف ملزم نے دوران تفتیش کیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں