گھوٹکی میں جاہلانہ رسوم و رواج بچیوں کے دشمن بن گئے

جرگے نے 14سالہ لڑکے پر الزام لگا کر 7اور 8سال کی بہنوں کو ونی کرنے کا حکم دے دیا

منگل 8 جنوری 2019 23:42

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) گھوٹکی میں جاہلانہ رسوم و رواج بچیوں کے دشمن بن گئے، جرگے نے 14سالہ لڑکے پر الزام لگا کر 7اور 8سال کی بہنوں کو ونی کرنے کا حکم دے دیا، ذوالفقار کے خاندان کو 7لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا، میڈیا پرخبریں نشر ہونے کے بعد ایس ایس پی نے نوٹس لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گھوٹکی میں 14 سالہ ذوالفقار پر اس کے قریبی رشتہ داروں نے ہی کارو کاری کا الزام لگایا جس پر جرگہ ہوا اور نوجوان کے خاندان کیخلاف فیصلہ سنادیا گیا، مخالفین جرمانے کی ادائیگی کیلئے دھمکیاں بھی دیتے رہے۔گھوٹکی کے خاندان نے احتجاج کیا اور پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا تاہم متعلقہ تھانے نے اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی۔میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعدایس ایس پی گھوٹکی نے واقعے کا نوٹس لیا اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں