کمشنرسکھر کی جانب سے اوباڑومیں کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا

علاقہ مکین پھٹ پڑے اورشکایات کے انبار لگا دیئے،کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:00

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) کمشنرسکھر شفیق احمد مہیسرکی جانب سے جمعرات کو اوباڑومیں کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا۔علاقہ مکین پھٹ پڑے اورشکایات کے انبار لگا دیئے۔کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں کمشنر سکھر شفیق احمد مہیسر کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع گھوٹکی کے تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے کھلی کچہری میں دور دراز کے علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور کمشنر سکھر کے سامنے پھٹ پڑے اور شکایات کے انبار لگا دئے زیادہ تر شکایات محکمہ ریونیو اور ٹان میونسپل کمیٹی کے خلاف تھیں کمشنر سکھر شفیق احمد مہیسر نے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران جن میں محکمہ ریونیو محکمہ تعلیم محکمہ پولیس ٹان میونسپل کمیٹی شامل ہیں کو سائلین کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے ہدایات جاری کیں اور ان کو متنبہ کیا کہ میں ایک ماہ کے بعد دوبارہ اوباڑو میں کھلی کچہری لگاں گا اور جائزہ لوں گا کہ عوام کو درپیش مسائل پر کس قدر عملدرآمد ہوا ہے لاپرواہی کے مرتکب افسران و اہلکاروں خواہ وہ کسی بھی محکمے سے تعلق رکھنے والے ہوں کے خلاف محکمانہ کارروائی جائے گی اور وہ کسی قسم کی رعایت مستحق نہیں ہونگے آخر میں کمشنر سکھر شفیق احمد مہیسر نے نیشنل پریس کلب اوباڑو پہنچ کر پریس کانفرنس کی اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب گل محمد پہنور اور جنرل سیکرٹری ظفر اقبال آرائیں نے آنے والے مہمان کو سندھ کی روایت کے مطابق اجرک کا تحفہ پیش کیا بعدازاں کمشنر سکھر نے کلب کے جاری کاموں کا جائزہ لیا اور درپیش وسائل کے لئے اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو ریاض احمد شیخ کو ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں